نیمار نے روبینہو جونیئر کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی

نیمار نے روبینہو جونیئر کو تھپڑ  مارنے پر معافی مانگ لی

ساؤ پالو(سپورٹس ڈیسک)برازیلین فٹبال سٹار نیمار نے اپنے کلب سانتوس ایف سی کے نوجوان کھلاڑی روبینہو جونیئر کو ۔۔

تربیتی سیشن کے دوران تھپڑ مارنے کے واقعے پر معذرت کر لی ہے ۔ واقعے کے بعد کلب انتظامیہ نے تحقیقات شروع کیں، تاہم جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو چکا ہے ۔نیمار نے بھی میڈیا کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حد پار کر دی تھی اور انہیں اپنے ردعمل پر افسوس ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں