اٹالین اوپن ٹینس:سبالینکا،گف تیسرے راؤنڈ میں داخل
روم (سپورٹس ڈیسک)بیلاروس کی ٹینس سٹار، ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اور چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح ارینا سبالینکا اور امریکی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکوگف ڈبلیو ٹی اے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ۔
28 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار ارینا سبالینکا نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں جمہوریہ چیک کی باربورا کریجیکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6سے شکست دی، ایک اور دوسرے راؤنڈ کے میچ میں امریکا کی 22 سالہ ٹینس سٹار کوکوگف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی ٹریزا ویلنٹوا کو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرایا۔