پی ایس ایل کے بہترین کھلاڑی ،عثمان خواجہ نے نام بتا دیئے

 پی ایس ایل کے بہترین کھلاڑی ،عثمان خواجہ نے نام بتا دیئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بہترین نوجوان کھلاڑیوں کے نام بتا د یئے ۔

پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز کی نمائندگی کرنے والے عثمان خواجہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے سمیر منہاس زبردست کھلاڑی ہیں، انہوں نے ہمارے خلاف شاندار نصف سنچری سکور کی تھی۔ صاحبزادہ فرحان کافی کمال کے کھلاڑی ہیں، انہوں نے گزشتہ چند سالوں میں 9 سنچریاں سکور کیں۔ وہ سلو کی بجائے تیز سنچری بنانا جانتے ہیں۔ انہوں نے پشاور زلمی علی رضا کو بھی اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا اور کہا کہ تیسرے نمبر پر میرے پسندیدہ علی رضا ہیں، وہ مسلسل 150 سے زائد کی رفتار سے گیند کرواتے ہیں۔ وہ ایک نوجوان ہیں، مجھے ان کا بولنگ اسٹائل پسند ہے ، ان کا رن اپ بھی اچھا ہے ۔ چند ایسے بولرز ہیں جو 150 سے زائد کی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہیں اور یہ پی ایس ایل کا سٹینڈرڈ ہے ۔عثمان خواجہ نے افتخار احمد کو چاچا کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ سب سے آخر میں میرے پسندیدہ نوجوان چاچا افتخار احمد ہیں۔ انہوں نے اپنے آپ کو بالکل نئی شکل میں ڈھالا، وہ نئی گیند سے بولنگ کرتے تھے اور زلمی کو کچھ میچز جتوائے ۔عثمان خواجہ نے اپنی ٹیم میں شامل جنوبی افریقی کھلاڑی ڈیان فوریسٹر کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ بھی شاندار رہے ہیں، وہ سیکھنا چاہتا ہے اور ان کی گیم بہت اچھی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں