سابق کپتان اظہر علی کرکٹ سکاٹ لینڈ سے منسلک ہوگئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہوگئے۔
کرکٹ سکاٹ لینڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سابق کپتان اظہر علی سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ ذمہ داری نبھائیں گے ۔اظہر علی کو یہ ذمہ داری دورہ نیپال کے لیے سونپی گئی ہے ۔سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی آئندہ اسائنمنٹ آئی سی سی کی کرکٹ ورلڈکپ لیگ ٹو ہے ۔ جس میں اسکاٹ لینڈ ٹیم نیپال اور یو ایس اے کا مقابلہ کرے گی۔ اظہر علی کا کہنا ہے کہ سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں، میرا کیرئیر کے آغاز میں سکاٹ لینڈ کے ساتھ تعلق رہا ہے ، میں کام کے آغاز اور باصلاحیت ٹیم آگے بڑھنے میں مدد کے لیے بہت پرجوش ہوں۔