محسن نقوی نے بی سی بی حکام سے ملاقات کو اچھا قرار دیدیا

 محسن نقوی نے بی سی بی حکام سے ملاقات کو اچھا قرار دیدیا

فیوچر ٹور پروگرام میں تمام ممالک کیساتھ کھلیں گے :چیئرمین پی سی بی

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )چیئرمین پی سی بی سینیٹر محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) حکام سے ملاقات کو اچھا قرار دیدیا۔ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ بی سی بی حکام کے ساتھ اچھی ملاقات رہی، فیوچر ٹور پروگرام میں تمام ممالک کے ساتھ کھلیں گے ۔چیئر مین پی سی بی نے بنگلہ دیش کے دورے پر ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی پاک بنگلہ یش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ دیکھا۔اس موقع پر ان کے ساتھ بنگلہ دیش ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ تمیم اقبال اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے دیگر آفیشلز بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں