ٹیسٹ میچ میں آج پہلے گھنٹے کاکھیل اہم ہوگا:امام الحق

 ٹیسٹ میچ میں آج پہلے گھنٹے کاکھیل اہم ہوگا:امام الحق

بیٹرز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے تو ہم مقابلے میں مکمل واپس آجائیں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی بیٹر امام الحق نے ڈھاکا ٹیسٹ کے آج یعنی تیسرے دن میں پہلے گھنٹے کے کھیل کو اہم قرار دے دیا۔ میرپور ڈھاکا ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہاکہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے تیسرے دن پہلے ایک گھنٹے کا کھیل اہم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بیٹرز سکور کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ہم مقابلے میں مکمل طور پر واپس آجائیں گے ۔ دونوں نئے کھلاڑی اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل باصلاحیت ہیں، اُنہوں نے حریف ٹیم کے فاسٹ بولرز کا دباؤ برداشت کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں