پاکستان ویمنز کا زمبابوے کوون ڈے سیریز میں وائٹ واش

 پاکستان ویمنز کا زمبابوے کوون ڈے سیریز میں وائٹ واش

گل فیروزہ کی دوسرے میچ میں سنچری ، 222 رنزکاہدف 31.5اوورز میں حاصل

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان نے زمبابوے کو نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی پر کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں 9وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کرتے ہوئے ون ڈے ویمن انٹرنیشنل سیریز 0-3 سے جیت لی، پاکستان نے سیریز کے تینوں میچز جیت کر ٹرافی کے ساتھ آئی سی سی ون ڈے ویمن انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے 6قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کر لیے ۔گل فیروزہ اور صدف شمس نے بھارتی ریکارڈ توڑ ڈالا،دونوں اوپنرز نے باہمی سیریز میں مسلسل 3 میچز میں پہلی وکٹ کی شراکت میں 571 رنز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا،گل فیروزہ نے مسلسل دوسرے میچ میں سنچری سکور کی اور 106 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں،گل فیروزہ نے پاکستان کی جانب سے ویمن ون ڈے انٹرنیشنل میں 83 گیندوں پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی قائم کیا، گل فیروزہ نے گزشتہ میچ میں 93 گیندوں پر سنچری جڑ کر سدرہ امین کی 102 گیندوں پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ پاکستان نے زمبابوے کے 9 وکٹوں پر 222 رنز کے جواب میں 31.5اوورز میں ایک وکٹ کھوکرہدف حاصل کر لیا،پاکستان نے پہلا ون ڈے 168 اور دوسرا ون ڈے 206 رنز سے جیتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں