شاہین شاہ کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 100وکٹیں
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
شاہین نے پہلی اننگز میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ۔ شاہین نے یہ اعزاز 28 ڈبلیو ٹی سی میچز میں حاصل کیا، نعمان علی نے 20 میچوں میں اب تک 89 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔