گورننس مسائل :آئی سی سی نے کرکٹ کینیڈا کی فنڈنگ معطل کر دی

گورننس مسائل :آئی سی سی نے کرکٹ کینیڈا کی فنڈنگ معطل کر دی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی نے گورننس سے متعلق سنگین خدشات کے باعث کرکٹ کینیڈا کی فنڈنگ چھ ماہ کے لیے معطل کر دی ہے جس کے بعد کینیڈین کرکٹ بورڈ کو بڑا مالی دھچکا پہنچا ہے ۔

آئی سی سی نے رواں ہفتے کرکٹ کینیڈا کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فنڈنگ کی معطلی سے قومی ٹیموں کی کرکٹ سرگرمیوں یا ہائی پرفارمنس پروگرامز پر فوری اثر نہیں پڑے گا، تاہم کرکٹ کینیڈا کی آمدنی کا بڑا حصہ آئی سی سی فنڈز پر مشتمل ہے ۔ 2024 کے مالیاتی گوشواروں کے مطابق بورڈ کی کل آمدنی میں تقریباً 63 فیصد حصہ آئی سی سی کی جانب سے فراہم کردہ فنڈنگ کا تھا جو تقریباً 3.6 ملین کینیڈین ڈالر بنتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں