عامر کو برطانوی شہریت مل گئی ،آئی پی ایل کھیلنے کے اہل
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی ۔ برٹش حکومت کی جانب سے انہیں پاسپورٹ جاری کردیا گیا۔
محمد عامر نے چند برس قبل پاسپورٹ کے لیے اپلائی کیاتھا، تمام قانونی تقاضے اور مقررہ وقت مکمل ہونے کے بعد اب ان کو پاسپورٹ مل گیا ہے ۔36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر کی اہلیہ نرجس خان برطانوی شہری ہیں۔محمد عامر اب بطور برطانوی شہری آئی پی ایل میں بھی کھیلنے کے اہل بن گئے ہیں۔ عامرکوگزشتہ روزانگلینڈ کا پاسپورٹ ملا وہ پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے انگلینڈ میں ہی موجود تھے ، عامرعید الاضحی فیملی کے ساتھ منانے کے لئے پاکستان واپس آرہے ہیں ،عامر اگلے سال پی ایس ایل بطورغیر ملکی کھلاڑی کھیلیں گے ، عامرکو اگرآئی پی ایل سے آفر آئیگی تو اس کے متعلق بھی وہ مشورہ کرینگے ۔