فرنچ اوپن ٹینس :جوکووچ کو اپ سیٹ شکست،19سالہ جواو فونسیکا فاتح
پیرس (اے ایف پی)برازیل کے 19 سالہ نوجوان ٹینس کھلاڑی جواو فونسیکا نے گزشتہ روز فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں سربیا کے سٹار نووک جوکووچ کو شکست دے کر ایک بڑا اپ سیٹ کر دیا اور ان کی ریکارڈ 25 ویں گرینڈ سلام جیتنے کی امیدیں ختم کر دیں۔
فونسیکا نے مسلسل دوسرے میچ میں دو سیٹ پیچھے رہنے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے جوکووچ کو 4-6، 4-6، 6-3، 7-5، 7-5 سے شکست دی، یہ مقابلہ 4 گھنٹے 53 منٹ تک جاری رہا۔ فونسیکا پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے آخری 16 مرحلے میں پہنچ گئے ہیں ۔