نیپال نے ٹی 20میں 313رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کردی

نیپال نے ٹی 20میں 313رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کردی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیپال کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 کرکٹ میں 313 رنز کا پہاڑ کھڑا کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

ایشین گیمز ٹی 20مقابلے میں چین کیخلاف کھیلے گئے میچ میں نیپال نے مقررہ 20اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 313رنز سکور کیے جو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کے بلند ترین مجموعوں میں شمار ہوتا ہے ۔نیپال کے کوشل بھرتیل نے نے ایک اوور میں مسلسل 6چھکے لگا کر بھارت کے سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ کے منفرد ریکارڈ کی بھی برابری کر دی۔ اس سے قبل بھی نیپال نے 2023 ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف 314 رنز بنا ئے تھے ،اس طرح نیپال ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ میں دو بار 300 سے زائد رنز بنانے والی ٹیم بن گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں