سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر این ہیلی اپنی ٹیم پر برس پڑے

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر  این ہیلی اپنی ٹیم پر برس پڑے

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر این ہیلی اپنی ٹیم پر برس پڑے ، انہوں نے آسٹریلین بیٹرز کے ۔۔۔

سپنرز کو کھیلنے کے انداز پر سوالات اٹھا دئیے ۔این ہیلی کے مطابق مجھے نہیں علم دیگر ممالک کاتاہم آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے 50 اوور کا گیم مشکل ہو گیا ہے ، ٹیسٹ کرکٹ میں تمام پرفارمنسز ٹریوس ہیڈ اور سٹیو سمتھ کے ارد گرد گھومتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 50 اوورز کی کرکٹ ٹیم میں کوئی بیٹر زیادہ گیندوں کا سامنا نہیں کرتا، یہ بہت زیادہ بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں