مراکش گالف ٹورنامنٹ میں پاکستان کے احمد بیگ کی شاندار کارکردگی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی جی پی ایل رائزنگ سٹار مراکش گالف ٹورنامنٹ میں پاکستان کے گالفر احمد علی بیگ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔۔
مجموعی طور پر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی۔4 روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں احمد علی بیگ نے مجموعی طور پر 11 انڈر پار سکور کیا اور عالمی سطح کے کھلاڑیوں کے درمیان پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی۔ٹائٹل تھائی لینڈ کے تاناپت پچائیکول نے اپنے نام کیا، جبکہ احمد علی بیگ فاتح سے 6 سٹروکس پیچھے رہے ۔