ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026،کئی بالرز بیٹرز کیلئے دردِ سر

 ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026،کئی بالرز بیٹرز کیلئے دردِ سر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026،کئی بالرز بیٹرز کیلئے دردِ سر نیوزی لینڈ کی ایمیلیا مکمل آل راؤنڈر ،پاکستان کی سعدیہ ٹی20 کی بہترین بولر

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں کئی ایسی خطرناک بولرز میدان میں جلوہ گر ہوں گی جن کی رفتار، سپن اور مہارت بیٹرز کے لیے دردِ سر بن سکتی ہے ۔ آسٹریلیا کی اینابیل محدود اوورز کی کرکٹ کی مؤثر ترین بولرز میں شامل رہی ہیں۔ بنگلہ دیش کی نوجوان لیگ سپنر رابعہ خان سے عمدہ کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے ۔ انگلینڈ کی چارلی ڈین سپن بولنگ میں بھی مستقل مزاجی کی علامت بن چکی ہیں۔ آئرلینڈ کی آرلین کیلی ٹیم کو عالمی کپ میں جگہ دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔نیدرلینڈز کی آئرس زولنگ بھی خصوصی توجہ کا مرکز ہوں گی۔ نیوزی لینڈ کی کپتان ایمیلیا کیر کو موجودہ دور کی مکمل آل راؤنڈرز میں شمار کیا جاتا ہے ۔ پاکستان کی سعدیہ اقبال ٹی20 کی بہترین بولر ہیں۔سکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین برائس بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھی جاتی ہیں۔جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل کی واپسی نے ٹورنامنٹ کی رونق بڑھا دی ہے ۔سری لنکا کی کویشا دلہاری نے خود کو ٹیم کی اہم ترین بولر ثابت کیا ہے ۔ ویسٹ انڈیز کی آفی فلیچر عالمی سطح پر اپنی ڈھاک بٹھائے ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں