ورلڈ کپ،امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردئیے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)امریکا نے ایران کی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے ویزے جاری کر دئیے ۔خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کی ٹیم کو ویزا جاری ہونے سے متعلق تصدیق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے جمعے کے روز کی۔اس سے قبل میکسیکو میں تعینات ایرانی سفیر ابوالفضل پسندیدہ نے جمعرات کی شب بتایا تھا کہ قومی سکواڈ کو اب تک امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے ۔
تاہم، وائٹ ہاؤس کے مطابق راتوں رات تمام ضروری ویزے جاری کر دئیے گئے ۔گروپ جی میں موجود ایران اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 15 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں میچ سے کرے گا۔ بیلجیم کے خلاف دوسرا میچ بھی لاس اینجلس جبکہ مصر کے خلاف آخری گروپ میچ سیاٹل میں شیڈولڈ ہے ۔واضح رہے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے ایران کی ورلڈ کپ میں شرکت غیر یقینی کا شکار تھی جبکہ امریکا کی جانب سے ایران کی ٹیم کو ویزے ایونٹ شروع ہونے سے چند روز قبل جاری کیے گئے ہیں۔