پاکستانی نژاد فٹبالر فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے تیار
بغداد (سپورٹس ڈیسک) عراق کی قومی فٹبال ٹیم کے مڈفیلڈر زیڈان اقبال فیفا ورلڈکپ میں شرکت کے ساتھ ایک منفرد تاریخ رقم کردی گئی۔
وہ فیفا ورلڈکپ میں کھیلنے والے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر ہوں گے۔ 23 سالہ زیڈان اقبال انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ عراقی جبکہ والد کا تعلق پاکستان سے ہے ۔انہوں نے فٹبال کا آغاز مقامی کلب سے کیا اور بعد ازاں مانچسٹر یونائیٹڈ کی مشہور اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی۔