امریکا نے ورلڈکپ کیلئے نامزد ریفری کو ملک میں داخلے سے روک دیا
میامی (سپورٹس ڈیسک) فیفا کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے نامزد ریفری کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا۔
صومالی ریفری عمر عبدالقادر آرتان کو میامی ائیرپورٹ پہنچنے پر داخلے کی اجازت نہ مل سکی اور انہیں امریکا سے واپس بھیج دیا گیا۔امریکی حکام نے ریفری کو ترکیہ واپس جانے والی پرواز پر بٹھا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر عبدالقادر آرتان کو 2025 کا بہترین افریقی ریفری قرار دیا گیا تھا۔