کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف جاری سیریز کے بقیہ دو میچز میں بھی شرکت نہیں کریں گے

آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے لیجنڈری بلے باز اور سابق کپتان کین ولیمسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کین ولیمسن نے فوری طور پر ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے نہ صرف ان کے 16 سالہ کامیاب عالمی کیریئر کا اختتام ہو گیا بلکہ وہ انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے بقیہ دو میچز میں بھی شرکت نہیں کریں گے ۔35 سالہ ولیمسن ان دنوں انگلینڈ کے خلاف جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے کیوی سکواڈ میں شامل ہیں۔ولیمسن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ کافی عرصے سے اس فیصلے پر غور کر رہے تھے تاہم حالیہ دنوں میں انہیں محسوس ہوا کہ اب بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا یہی مناسب وقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کو اعزاز سمجھتے رہے اور ہر میچ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ میدان میں اترے ۔کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز کے طور پر ریٹائر ہوئے ہیں۔انہوں نے 110 ٹیسٹ میچوں میں 9515 رنز بنائے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 7256 اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 2575 رنز سکور کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں