آسٹریلیا کی 25 سالہ ایتھلیٹ انتقال کر گئیں

آسٹریلیا کی 25 سالہ  ایتھلیٹ انتقال کر گئیں

سڈنی(سپورٹس ڈیسک)25سالہ آسٹریلوی سپرنٹر جیما سٹیپلٹن کی اچانک موت نے کھیلوں کی دنیا کو سوگوار کر دیا۔

وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ تھائی لینڈ کے سیاحتی مقام پر چھٹیاں منا رہی تھیں جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جیما سٹیپلٹن ایک حادثے کا شکار ہوئیں جو بارش اور پھسلن کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے وقت وہ موٹر بائیک پر سوار تھیں جبکہ ان کے اہلِ خانہ بھی قریب ہی موجود تھے ۔ جیما سٹیپلٹن آسٹریلیا کی ابھرتی ہوئی ایتھلیٹ تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں