فیفا ورلڈ کپ میں کرکٹ ٹیکنالوجی ’’سنیکو‘‘کی انٹری
فلاڈیلفیا(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ایک غیر معمولی اور دلچسپ لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب سوئیڈن اور تیونس کے درمیان ہونے والے مقابلے میں متنازعہ فیصلے کے لئے کرکٹ میں استعمال ہونے والی مشہور ٹیکنالوجی سنیکو کا سہارا لیا گیا۔
یہ ٹیکنالوجی پہلی بار ٹورنامنٹ میں استعمال کی گئی ہے ، جس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ گیند کسی کھلاڑی کو لگی ہے یا نہیں ۔ سوئیڈن کے متبادل کھلاڑی میٹیاس سوانبرگ میدان میں آنے کے چند ہی لمحوں بعد گول کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ تاہم اسسٹنٹ ریفری نے فوری طور پر آف سائیڈ کا جھنڈا بلند کردیا۔اس فیصلے پر سوئیڈن کے کھلاڑیوں نے اعتراض کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ گول بننے سے پہلے الیگزینڈر ایساک نے گیند کو چھوا تھا، ٹیکنالوجی نے واضح طور پر یہ ظاہر کیا کہ عین اس لمحے جب گیند الیگزینڈر ایساک کے جوتے کے قریب سے گزری، اس کا رابطہ ہوا تھا۔ اس ثبوت کی بنیاد پر گول کو درست قرار دیا گیا۔