زیادتی،تشدد کیس،سیویلا کے سٹرائیکر رافا میر کو ساڑھے آٹھ سال قید
والینسیا(سپورٹس ڈیسک)سپین کی ایک عدالت نے سیویلا کلب کے سٹرائیکر رافا میر کو جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کے جرم میں ساڑھے آٹھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔۔۔
یہ بات والینسین کمیونٹی کی ہائی کورٹ آف جسٹس نے بتائی۔عدالت نے 28 سالہ فٹبالر کو ایک مقدمے میں جنسی زیادتی اور ایک مقدمے میں جسمانی تشدد کا مجرم قرار دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ رافا میر متاثرہ خاتون کو 64 ہزار یورو بطور معاوضہ ادا کرے ۔