متنازعہ اشارہ ،فیفا نے آفیشل کو کلین چٹ دیدی گئی
لندن(سپورٹس ڈیسک)فیفا کی جانب سے متنازعہ اشارہ کرنے والے وی اے آر آفیشل شان ایونز کو کلین چٹ دے دی گئی۔
جرمنی اور کیوراسا کے درمیان میچ سے قبل عالمی نشریات کے دوران ڈیلاس میں قائم وی اے آر حب کی تصاویر دکھائی گئیں جہاں آسٹریلوی آفیشل کیمرے میں الٹے او کے طرز کے ہاتھ کے اشارے کے ساتھ نظر آئے ۔سوشل میڈیا پر اس اشارے کے سفید فام بالادستی سے منسلک علامت سمیت مختلف معنی اخذ کیے ،فیفا کی جانب سے تحقیقات کے بعد نتیجہ اخذ کیا گیا کہ ڈسپلنری کوڈ کی کسی بھی خلاف ورزی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔