فیفا ورلڈکپ ، کولمبیا کا ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی

فیفا ورلڈکپ ، کولمبیا کا ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی

فیفا ورلڈکپ ، کولمبیا کا ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کروشیا کی پاناما کیخلاف 0-1 سے کامیابی، ناک آؤٹ تک رسائی کی امید برقرار

ہیوسٹن،ٹورنٹو (سپورٹس ڈیسک )فیفا ورلڈ کپ میں کولمبیا نے ڈی آر کانگو کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ کروشیا نے پاناما کیخلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کرکے ناک آؤ ٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔ گروپ 'کے ' کے میچ میں کولمبیا نے ڈی آر کانگو کو شکست دے کر ناک آؤ ٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔کولمبیا نے کا نگوکو 0۔1 سے شکست دی ، کولمبیا کی طرف سے واحد گول ڈینیل میونوز نے کھیل کے آخری چند لمحات میں کیا۔کولمبیا کے سکور ٹیبل پر دو میچوں کے بعد چھ پوائنٹس ہیں اور وہ پرتگال کے خلاف اپنے آخری گروپ گیم سے پہلے ناک آؤ ٹ مرحلے میں پہنچ چکا ہے ۔ کروشیا نے پاناما کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کرلی جس کی ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔ شکست کے بعد پاناما ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے ۔ گروپ ایل میں اب ناک آٹ مرحلے میں انگلینڈ، گھانا اور کروشیا کے درمیان مقابلہ ہے ۔کروشیا نے اب تک2 میچز میں 3 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور وہ گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ کروشیا ہفتے کو فلاڈیلفیا میں اپنے آخری گروپ میچ میں گھانا سے مقابلہ کرے گا، جہاں فتح کی صورت میں وہ ٹاپ ٹو میں جگہ یقینی بنا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں