ویسٹ انڈیز ،انگلینڈ کیخلاف رضوان ،سعود کی شرکت مشکوک

 ویسٹ انڈیز ،انگلینڈ کیخلاف رضوان ،سعود کی شرکت مشکوک

ویسٹ انڈیز ،انگلینڈ کیخلاف رضوان ،سعود کی شرکت مشکوک سعود کی انجری سے ریکوری پر کام کیا جا رہا ،کیمپ میں مڈل آرڈر بلایا جائیگا،ذرائع

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت مشکوک ہو گئی ۔ذرائع کے مطابق مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کے فٹنس مسائل کے باعث ان کے قومی سکواڈ کا حصہ نہ ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعود شکیل کی انجری سے ری کوری پر کام کیا جا رہا ہے جبکہ کرکٹر کے متبادل کے طور پر کیمپ میں مڈل آرڈر بیٹر کو بلایا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق انجری مسائل کے باعث سلیکٹرز کو ٹیسٹ سکواڈ میں مجبوراً زیادہ تبدیلیاں کرنا پڑ رہی ہیں، سعود شکیل سے قبل وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے بھی ان فٹ ہونے کی خبر سامنے آئی ہے ، محمد رضوان کے متبادل کے طور پر روحیل نذیر کو ریڈ بال کیمپ میں شامل کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں