پیراگوئے کے فٹبالر کو میچ کے دوران منہ چھپانے پر ایک میچ کی معطلی کی سزا
میامی(سپورٹس ڈیسک)پیراگوئے کے مڈفیلڈر میگوئل المیرون کو فیفا ورلڈ کپ میں میچ کے دوران منہ چھپانے پر ایک میچ کے لئے معطل کر دیا گیا ۔
المیرون کو یہ سزا اس وقت دی گئی جب انہیں ترکیہ کے کھلاڑی میرٹ مولدور کے ساتھ تنازع کے دوران اپنا منہ ہاتھ سے ڈھانپنے پر ریڈ کارڈ ملا۔فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے تصدیق کی کہ المیرون آج آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف حصہ نہیں لے سکیں گے ۔