مسلسل 7میچز میں گول، میسی کا ورلڈکپ میں نیا ریکارڈ
میامی(سپورٹس ڈیسک )ارجنٹینا کے لیونل میسی فیفا ورلڈکپ کے مسلسل 7 میچز میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ، انہوں نے اردن کے خلاف گول کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
میسی نے جسٹ فونٹین اور جائرزینہو کا مسلسل 6 میچز میں گول کرنے کا ریکارڈ توڑ ا۔میسی نے 80ویں منٹ میں فری کک پر شاندار گول کرکے ارجنٹینا کی برتری کو تین ایک کیا تھا، میسی کا مسلسل گول کرنے کا سلسلہ قطر ورلڈ کپ 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے شروع ہوا۔میسی نے 2022 میں نیدرلینڈز، کروشیا اور فرانس کے خلاف بھی گول کرکے ارجنٹینا کو عالمی چیمپئن بنایا تھا، 2026 ورلڈکپ میں میسی پہلے الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک اور آسٹریا کے خلاف 2 گول کرچکے ہیں۔اردن کے خلاف گول کے بعد میسی کے ورلڈکپ میں مجموعی گولز کی تعداد 19 ہوگئی ہے ۔