ومبلڈن اوپن ٹینس ، سیرینا ولیمز کو پہلے راؤنڈ میں شکست
ومبلڈن اوپن ٹینس ، سیرینا ولیمز کو پہلے راؤنڈ میں شکست ایلینا سویٹولینا بھی ہار گئیں، ایلگزینڈر زیوریو ،میٹیو بیریٹینی نے کامیابی حاصل کی
واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)آٹھ بار کی ومبلڈن ٹینس چیمپئن امریکا کی سیرینا ولیمز چار برس بعد ایونٹ میں اپنی واپسی کو خوشگوار نہ بناسکیں، اُنہیں پہلے راؤنڈ میں شکست ہوگئی ، آسٹریلیا کی مایا جوائنٹ نے تین سیٹ کے مقابلے کے بعد ہرادیا۔لندن کے آل انگلینڈ کلب میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ میں ویمن ایونٹ میں امریکا کی سیرینا ولیمز نے آسٹریلیا کی مایا جوائنٹ کا پورے تین سیٹ تک مقابلہ کیا، وہ پہلا سیٹ تین چھ کے اسکور سے ہار گئیں، دوسرا سیٹ اُنہوں نے ٹائی بریکر پر سات چھ کے اسکور سے جیتا لیکن تیسرے سیٹ میں وہ صرف تین گیم جیت سکیں اور دو ایک کے سکور سے شکست کھا گئیں۔ ایلینا سویٹولینا بھی ہار گئیں، اُنہیں سنی گور نے دو سیٹ میں سات پانچ اور چھ دو سے مات دے دی۔ ریبا کینا نے اپنا میچ جیت لیا، اُنہوں نے بوائسن کو چھ چار، ایک چھ اور چھ تین سے ہرایا، مینز سنگلز کے نمبر دو سیڈ جرمنی کے ایلگزینڈر زیوریو نے چار سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد بیلجئم کے ایلگزینڈر بلاگسک کو شکست دی، جبکہ سوئٹزرلینڈ کے سٹین واورینکا بھی ہار گئے ، اُنہیں اٹلی کے میٹیو بیریٹینی نے چار سیٹ میں چھ سات، سات چھ، سات چھ اور سات چھ سے ہرایا۔