آئزک نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا
میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک)میکسیکو کے سائیکل سوار آئزک ڈیل ٹورو نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔
دوسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے سپین میں تاراگونا سے بارسلونا ،سپین تک کا 168.5 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔22سالہ میکسیکن سائیکل سوار آئزک ڈیل ٹورو نے 3 گھنٹے 40منٹ اور 1 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی،سلوسینیا کے تڈیج پوگاآر نے دوسری جبکہ بیلجیئم کے سائیکل سوار ریمکو ایوینیپول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔