ومبلڈن،جوکووچ کا سب سے زیادہ فتوحات کا نیا ریکارڈ
ٹورنامنٹ کی 106ویں فتح حاصل کی اور سابق سٹار راجر فیڈرر کا ریکارڈ توڑا
لندن (سپورٹس ڈیسک)سربیا کے سٹار ٹینس کھلاڑی نووک جوکووچ نے ومبلڈن میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سب سے زیادہ فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔نووک جوکووچ نے سخت مقابلے کے بعد کوالیفائر رومن سفیولن کو 6-7، 3-6، 6-3 اور 3-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔اس کامیابی کے ساتھ 39 سالہ جوکووچ نے ومبلڈن میں اپنی 106ویں فتح حاصل کی اور سابق ٹینس سٹار راجر فیڈرر کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے ومبلڈن میں 105 فتوحات حاصل کر رکھی ہیں۔
امریکی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ جسیکا پیگولا ،امریکا کی ہی ٹینس سٹار کوکو گف اور جاپان کی ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا اپنی فتوحا ت کو برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ بیلاروس کی ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار اور چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح ارینا سبالینکا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے راؤنڈ میں ہارکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔