ایکواڈور کے فارورڈ اینر ویلنسیا میکسیکن کلب پاچوکا سے الگ ہو گئے
میکسیکو سٹی (سپورٹس ڈیسک)ایکواڈور کے فارورڈ اینر ویلنسیا نے میکسیکن فٹ بال کلب پاچوکا سے علیحدگی اختیار کرلی ہے ۔۔۔
36 سالہ فارورڈ اینر ویلنسیا نے میکسیکو میں واپسی کے ایک سال سے بھی کم عرصے کے بعد کلب سے راہیں جدا کرلی ہیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں دوسری بار لیگا ایم ایکس کی ٹیم میں شامل ہونے کے بعد اینر ویلنسیا نے اپنے پہلے مختصر دورانیے میں 22 میچوں میں 8 گول سکور کیے ۔