قومی ہاکی کا نیادور،غیر ملکی کو چزنے کام شروع کردیا

قومی  ہاکی   کا  نیادور،غیر  ملکی  کو  چزنے  کام  شروع  کردیا

آسٹریلوی فٹنس کوچ ڈیوڈ ڈائر، گول کیپر کوچ باب ویلڈوف، سپورٹس سائیکا لوجسٹ نے نصیر بندہ سٹیڈیم میں جو نیئر کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی

 لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچز نے پاکستان پہنچتے ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں،آسٹریلیا کے فٹنس کوچ ڈیوڈ ڈائر، گول کیپر کوچ باب ویلڈوف، اسپورٹس سائیکا لوجسٹ کرس بوون نے گزشتہ صبح نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں جاری پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی۔قومی ہاکی کھلاڑیوں کے تین گھنٹے جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں غیر ملکی کوچز نے کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا، غیر ملکی کوچز شام میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لیں گے ۔دوسری جانب ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے 26 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے جنہوں نے اسلام آباد میں ٹریننگ شروع کردی ہے ۔کیمپ کے لیے طلب کئے گئے 26 کھلاڑیوں میں سفیان خان اور حنان شاہد کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے انجری سے ری کوری کے بعد پاکستان ٹیم کا کیمپ جوائن کیاہے ۔ان دونوں کھلاڑیوں کاکہنا ہے کہ پہلا ہدف ورلڈ کپ میں ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانا ہے جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین وانی نے کہاہے کہ غیر ملکی کوچز کی تعیناتیاں پاکستان ہاکی کے ایک نئے دور کا آغاز ہیں۔ ورلڈ کپ 15 اگست سے نیدر لینڈ اور بیلجیئم میں شروع ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں