قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ،میڈیا ذرائع کے مطابق قومی وائٹ بال ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ کے استعفیٰ کی وجہ گھریلو مصروفیات ہوسکتی ہیں۔

شین میک ڈرموٹ نے اپنے دورِ ذمہ داری میں پاکستان کی فیلڈنگ کے معیار کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا اور ان کی خدمات کو کھلاڑیوں اور کرکٹ حلقوں میں سراہا گیا۔ ان کی کوچنگ کے دوران قومی ٹیم کی فیلڈنگ میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی جسے ان کی محنت کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے ۔ان کے استعفیٰ کے بعدقومی ٹیم کو مصروف بین الاقوامی شیڈول سے قبل نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش کرنا ہوگی جبکہ آئندہ سیریز کے لیے کوچنگ سٹاف کی تشکیل بھی اہم موضوع بن گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں