فرنچائز کرکٹ میں بڑھتی کرپشن پر آئی سی سی متحرک

فرنچائز کرکٹ میں بڑھتی کرپشن پر آئی سی سی متحرک

غیرقانونی بیٹنگ اور مشکوک سپانسرشپس کرپشن کا بڑا خطرہ قرار :برطانوی میڈیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) فرنچائز کرکٹ میں بڑھتے ہوئے کرپشن کے خطرات پر شدید تشویش میں مبتلا ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی انٹیگریٹی یونٹ نے مختلف لیگز میں بڑھتے ہوئے بدعنوان عناصر کی نشاندہی کی ہے جس پر آئی سی سی نے کرپشن کے معاملات سے نمٹنے کے لیے مضبوط حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دی ہے ۔رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے فرنچائز کرکٹ کے معاملات قواعد و ضوابط میں لانے کے لیے کمیٹی کام کر رہی ہے اور آئی سی سی فرنچائز کرکٹ کے لیے سخت قوانین متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے ، مزید ڈومیسٹک لیگز کو آئی سی سی کی منظوری لازمی قرار دینے کی تجویز ہے ، انٹیگریٹی خدشات پر آئی سی سی کو لیگز میں براہِ راست مداخلت کے اختیارات دینے پر غور کر رہا ہے ۔برطانوی رپورٹ کے مطابق غیرقانونی بیٹنگ اور مشکوک سپانسرشپس کو کرپشن کا بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے ، ایڈنبرا میں جاری آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں انسدادِ کرپشن اقدامات پر اہم فیصلوں کا امکان ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں