کوہلی کی نجی ملاقات خفیہ نہ رہ سکی، انگلش بیٹر جارڈن کاکس کیساتھ تصاویر وائرل
لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارت کے سٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی لندن میں ایک نجی ملاقات اس وقت غیر متوقع طور پر خبروں کی زینت بن گئی جب ان کی اجازت کے بغیر لی گئی۔
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلورو کے ساتھی کھلاڑی اور انگلینڈ کے بیٹر جارڈن کاکس نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ گزشتہ ماہ وہ لندن کے ایک کیفے میں ویرات کوہلی سے ملے تھے جہاں دونوں نے کرکٹ، دباؤ سے نمٹنے اور کوہلی کے کیریئر پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات کے دوران کسی نے انہیں پریشان نہیں کیا، تاہم چند گھنٹے بعد ویرات کوہلی نے انہیں پیغام بھیجا اور پوچھا کہ کیا انہوں نے ملاقات کی تصاویر دیکھی ہیں جو سوشل میڈیا پر پھیل چکی تھیں۔