ذمہ داری ملنے پر فخر،آنیوالے چیلنجز کیلئے تیار ہوں:بابر

ذمہ داری ملنے پر فخر،آنیوالے چیلنجز کیلئے تیار ہوں:بابر

ایک بار پھر سے واپسی ہوئی ، ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،ٹیسٹ کپتان

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے روانگی کے موقع پر اپنے مداحوں کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر سے واپسی ہوئی ہے ۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ذمہ داری ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں اور آنے والے چیلنجز کے لیے تیار ہوں۔بابر اعظم نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیسٹ سکواڈ اسلام آباد سے براستہ دوحہ اور لندن ویسٹ انڈیز پہنچے گا۔

جہاں پاکستان ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے دارالحکومت پورٹ آف سپین اور ٹوروبا میں میچز کھیلے گی۔روانگی سے قبل پاکستان سکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تین دن بھرپور ٹریننگ کی اور دو روزہ سناریو بیسڈ میچ بھی کھیلا، پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18سے 21جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25جولائی اور دوسرا ٹیسٹ 2اگست سے کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...