فیفا ورلڈکپ سے واپسی پر ناروے کی ٹیم کا تاریخی استقبال
اوسلو(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں اضافی وقت میں 1-2 کی شکست کے باوجود ناروے کی قومی فٹبال ٹیم کا دارالحکومت اوسلو میں شاندار استقبال کیا گیا۔
تقریباً ایک لاکھ سے زائد مداح سڑکوں پر نکل آئے اور اپنی ٹیم کو ہیروز کا درجہ دیتے ہوئے تاریخی جشن منایا۔رائل پیلس کے باہر صبح ہی سے ہزاروں افراد جمع ہونا شروع ہوگئے تھے جبکہ ٹیم کی آمد پر روایتی واٹر کینن سلامی بھی دی گئی۔ کھلاڑیوں نے پہلے شاہ ہیرالڈ سے ملاقات کی جس کے بعد وہ عوام سے ملنے کے لیے محل کی سیڑھیوں پر آئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments