جوجٹسو چیمپئن شپ،پاکستان بیسٹ انڈر 16 ٹیم آف ایشیا

 جوجٹسو چیمپئن شپ،پاکستان بیسٹ انڈر 16 ٹیم آف ایشیا

قازقستان میں منعقدہ مقابلوں میں پاکستان نے 2 طلائی،2 چاندی کے میڈلز جیتے

 الماتے (سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ کے پہلے ہی روز تاریخی کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے قازقستان کے شہر الماتے میں منعقدہ انڈر 16 مقابلوں میں 2 طلائی اور 2 چاندی کے میڈلز جیت لیے جبکہ مجموعی طور پر "بیسٹ انڈر 16 ٹیم آف ایشیا" کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ۔ترجمان کے مطابق اس شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان انڈر 16 کیٹیگری میں ایشین چیمپئن بھی بن گیا۔

انڈر 16 ڈوؤ شو سسٹم کے مقابلوں میں پاکستان کی باصلاحیت ایتھلیٹس زنیرہ ذوالفقار اور سندس علی نے بہترین تکنیکی مہارت اور شاندار ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغے اپنے نام کیے ۔ ان کی کامیابی پر ایونٹ میں پاکستان کا قومی پرچم بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔اسی مقابلے میں پاکستان کے عبدالرحمان اور آمنہ عرفان نے سلور میڈلز حاصل کیے جبکہ میزبان قازقستان کی ٹیم برونز میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ ان نتائج کی بدولت پاکستان نے مجموعی طور پر "بیسٹ انڈر 16 ٹیم آف ایشیا" کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، جو پاکستان جوجٹسو کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...