افغان مہاجر خواتین کرکٹرز کیلئے عالمی مقابلوں میں شرکت کی راہ ہموار
عالمی کوالیفائنگ مقابلوں میں شامل کرنے کے لیے واضح منصوبہ پیش
دبئی (سپورٹس ڈیسک)افغان مہاجر خواتین کرکٹرز کے لیے عالمی مقابلوں میں شرکت کی راہ ہموار ہونے لگی ہے ۔ آئی سی سی نے پہلی بار افغان مہاجر خواتین کرکٹرز کو 2030 تک عالمی کوالیفائنگ مقابلوں میں شامل کرنے کے لیے واضح منصوبہ پیش کر دیا ہے ۔اس مقصد کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کو دوبارہ فعال کیا گیا ہے جو ٹیم کی تربیت، میچز اور ترقیاتی پروگرام کی نگرانی کرے گی۔ انہیں ایک الگ شناخت کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر مسابقتی کرکٹ کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments