جو حاصل کیا اتفاق نہیں ، کوئی بھی ہمیں مفت میں کچھ نہیں دیتا:میسی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ارجنٹینا کے فٹبالر لیونل میسی نے فیفا پر فکسنگ کے الزامات پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔ میسی نے کہا کہ ہم گزشتہ 4 سال سے بہترین رہے ہیں، اب چاہے لوگوں کو یہ بات پسند آئے یا نہ آئے ۔۔۔
فٹبالر نے کہا کہ ہم نے جو کچھ بھی حاصل کیا وہ اتفاق نہیں ہے اور کسی نے ہمیں کچھ نہیں دیا، کوئی بھی ہمیں مفت میں کچھ نہیں دیتا۔لیونل میسی نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف ملنے والی فتح کو لیجنڈری ڈیاگو میراڈونا کے نام کر دیا جنہوں نے 1986ء کے ورلڈ کپ میں تاریخ ساز سولو گول کے ذریعے ارجنٹینا کو فتح دلائی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments