پی ایچ ایف کا ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کا پلان تیار

پی ایچ ایف کا ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کا پلان تیار

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لیے پلان تیار کر لیا،قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا 5 شعبوں میں جائزہ لیا جائے گا۔۔۔

، کھلاڑیوں کی فٹنس، تکنیکی مہارت، ذہنی مضبوطی اور رویے کا جائزہ لیا جائے گا۔غیر ملکی کوچز کھلاڑیوں کو ایک سے 5 تک نمبر دیں گے اور سلیکشن کے لیے 5 میں سے کم از کم 3 شعبوں میں 3 یا اس سے زائد نمبر لینا لازمی ہوں گے ۔کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ جی پی ایس ٹریکنگ اور ویڈیو اینالسٹ کی مدد سے لیا جائے گا۔مجوزہ سلیکشن کا معیار حتمی منظوری کے لیے سلیکشن کمیٹی اور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پیش کیا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے شفاف، میرٹ اور ڈیٹا پر مبنی انتخابی نظام اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...