ماس ریسلنگ :اسامہ بٹ نے منگولیا میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

 ماس ریسلنگ :اسامہ بٹ نے منگولیا میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

اسلام آباد / گوجرانوالہ (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کے مایہ ناز ماس ریسلر اسامہ بٹ نے منگولیا میں منعقدہ "اے آر اے فیسٹیول ماس ریسلنگ چیمپئن شپ" میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے اسامہ بٹ نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے روس اور منگولیا جیسے روایتی اور عالمی معیار کے مضبوط ترین ماس ریسلرز کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔ فیسٹیول میں اس شاندار کامیابی پر اسامہ بٹ کو 2,000 امریکی ڈالر کے نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نواب فرقان خان نے اسامہ بٹ کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اسامہ بٹ کی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ نوجوانوں کے لیے ایک نئی امید اور حوصلے کی علامت بن کر ابھری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...