ایمباپے ورلڈ کپ تاریخ کے سب سے کامیاب گول سکورر
ایمباپے ورلڈ کپ تاریخ کے سب سے کامیاب گول سکورر رواں ایونٹ میں 10گولز کیساتھ گولڈن بوٹ کی ریس میں میسی پر برتری
میامی (سپورٹس ڈیسک)فرانس کے فٹ بالر اور کپتان کیلیان ایمباپے نے ارجنٹائن کے مایہ ناز فٹ بالر اور کپتان لیونل میسی کا 21 گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ کر فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ، تاہم اس تاریخی موقع پر فرانس کو تیسری پوزیشن کے پلے آف میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 4-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایمباپے نے اس سنسنی خیز مقابلے میں 2 شاندار گول سکور کر کے ورلڈ کپ مقابلوں میں اپنے مجموعی گولز کی تعداد 22 کر دی ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ رواں ٹورنامنٹ میں 10 گولز کے ساتھ گولڈن بوٹ کی ریس میں بھی لیونل میسی پر 2 گولز کی برتری حاصل کر کے سب سے آگے نکل گئے ہیں جو ان کے دنیا کا سب سے مہلک سٹرائیکر ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔اس یادگار میچ میں فرانس کے مائیکل اولیسے نے بھی 2 گولز میں معاونت فراہم کر کے ورلڈ کپ کی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ، وہ اب ایک ہی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 7 گولز اسسٹ کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں اور انہوں نے برازیل کے لیجنڈری فٹ بالر پیلے کا ایک ورلڈ کپ میں 6 گولز اسسٹ کرنے کا دیرینہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments