مقابلے کے دوران حادثہ ،جاپانی اولمپک سلور میڈلسٹ انتقال کر گئے
ٹوکیو(سپورٹس ڈیسک)جاپان کے سابق اولمپک سلور میڈلسٹ سائیکلسٹ توشیاکی فوشیمی سائیکلنگ ریس کے دوران پیش آنے والے حادثے میں 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
فوشیمی ہفتے کے روز ماتسوساکا کیئرن ریس کے آخری مرحلے میں سائیکل چلاتے ہوئے توازن کھو بیٹھے اور حفاظتی باڑ سے ٹکرا گئے ، جس کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ حادثے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ریڑھ کی ہڈی کی سنگین چوٹوں کا علاج کرنے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments