واپڈا کھلاڑیوں کے ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں 6میڈلز
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)واپڈا کھلاڑیوں نے 10 ویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک گولڈ میڈل سمیت مجموعی طور پر 6 میڈلز حاصل کئے ۔
5 روزہ چیمپئن شپ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقد ہوئی۔میر حمزہ کاسی نے انڈر 21 کیٹیگری میں گولڈ جبکہ سینئر کی 75 کلوگرام کیٹیگری میں برانز میڈل حاصل کیا۔ میر ویس خان نے 61 کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments