فیفا نے 2026ورلڈ کپ کو تاریخی کامیابی قرار دے دیا
فیفا نے 2026ورلڈ کپ کو تاریخی کامیابی قرار دے دیا مہنگے ٹکٹوں کے باوجود دنیا بھر کے لاکھوں شائقین نے سٹیڈیمز کا رخ کیا
نیویارک (سپورٹس ڈیسک)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے فیفا ورلڈ کپ کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جانے والا ورلڈ کپ جو ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل مہنگائی، جیو پولیٹیکل کشیدگی، سخت موسم اور 48 ٹیموں کی شمولیت کے باعث معیار کے گرنے جیسے شدید خدشات کا شکار تھا، فٹ بال کی تاریخ کا مقبول ترین، سنسنی خیز اور یادگار ترین ایونٹ بن کر اختتام پذیر ہو رہا ہے ۔ اس بار ورلڈ کپ میں کھیل کا معیار گرنے کے بجائے افریقی جزیرے کیپ ورڈے جیسی چھوٹی ٹیموں نے فائنلسٹ سپین کو ڈرا پر روک کر اور ارجنٹائن کو کانٹے کا مقابلہ دے کر سحر انگیز ڈراما پیش کیا جبکہ مصر سمیت ریکارڈ 9 افریقی ممالک نے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ کر براعظم افریقاکے ابھرتے ہوئے شاندار مستقبل کا اعلان کیا۔ ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی مہنگی ترین قیمتوں کے باوجود دنیا بھر سے آئے لاکھوں شائقین نے سٹیڈیمز کا رخ کیا اور مجموعی طور پر 66 لاکھ 65 ہزار سے زائد تماشائیوں کی آمد نے 2018 اور 2022 کے ٹورنامنٹس کا مشترکہ ریکارڈ بھی توڑ دیا جبکہ سٹیڈیمز میں حاضری کی شرح 99.7 فیصد رہی جس کے باعث امریکا اور دیگر میزبان ممالک کے شہر راتوں رات ایک بڑے جشن اور کارنیول میں تبدیل ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments