عالیہ سمیت 8پلیئرز کیلئے ٹیم کے دروازے کھلے ہیں، فاطمہ
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ٹیم سے الگ کی جانے والی سینئر آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور ارم جاوید سمیت 8 کھلاڑیوں کے لیے دروازے کھلے ہیں تاہم وہ بہترین کارکردگی اور عمدہ فٹنس کی بنیاد پر ہی دوبارہ جگہ بنا سکتی ہیں۔
دورہ سری لنکا پر روانگی سے قبل مختصر قومی تربیتی کیمپ کے اختتام کے موقع پر نیشنل بینک سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ویمن کپتان فاطمہ ثنا ء نے کہا کہ انگلینڈ میں منعقدہ عالمی ویمن ٹی ٹونٹی کپ میں کارکردگی مایوس کن ضرور رہی لیکن اب غلطیوں کو دہرانے کے بجائے ان سے سیکھنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی مضبوط ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی کے لیے پر امید ہیں، ماضی کو بھول کر اب مستقبل کی طرف نگاہیں ہیں، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں بہتر سے بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے ، سری لنکا کا موسم پاکستان سے ملتا جلتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments