ایشین ہاکی انڈر 18ورلڈ کپ کوالیفائنگ کا آج سے آغاز
ایشین ہاکی انڈر 18ورلڈ کپ کوالیفائنگ کا آج سے آغاز پاکستان مینز ٹیم اپنا پہلا میچ میزبان عمان کے خلاف شام 6بجے کھیلے گی
مسقط (سپورٹس ڈیسک)عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایشین ہاکی انڈر 18 ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا ۔شیڈول کے مطابق پاکستان مینز انڈر 18 ٹیم اپنا پہلا میچ 20 جولائی کو میزبان عمان کے خلاف شام 6 بجے کھیلے گی، جبکہ اسی روز دوسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف رات 9:30 بجے ہوگا۔ قومی ٹیم 21 جولائی کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل رات 9:30بجے میدان میں اترے گی۔دوسرے مرحلے میں پاکستان 23 جولائی کو شام 6 بجے دوبارہ عمان اور اسی روز رات 9:30 بجے بنگلہ دیش کا سامنا کرے گا، جبکہ 24 جولائی کو رات 9 بجے بھارت کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گا۔پاکستان ویمنز انڈر 18 ٹیم اپنے مہم کا آغاز 20 جولائی کو شام 7:30 بجے عمان کے خلاف میچ سے کرے گی۔ قومی ٹیم 21 جولائی کو رات 8 بجے ایران کا سامنا کرے گی، جبکہ 23 جولائی کو شام 7:30 بجے دوبارہ عمان کے خلاف اور 24 جولائی کو رات 7:30 بجے ایران کے خلاف میدان میں اترے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments