ویسٹ انڈیز، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پاکستانی سکواڈ میں 2تبدیلیوں کا اعلان
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے سکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق عبدللہ شفیق کو عبدللہ فضل کی جگہ قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا، عبدللہ فضل انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے تھے ۔عبداللہ شفیق کے علاوہ بائیں ہاتھ کے بلے باز سعود شکیل کو بھی بطور اضافی متبادل ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments