قومی کرکٹ کو بہتر راستے پر چلانیکی ضرورت :راشد لطیف
کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کو بہتر راستے پر چلانے کی ضرورت ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کرکٹ کے فروغ کے لیے سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان کی خدمات سے استفادہ حاصل کریں۔ کے ایچ اے لیجنڈ ارینا،گلشن اقبال میں یونس خان کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ اب ایسے حالات نہیں کہ کراچی کا کھلاڑی کرکٹ کھیلے ،ایک زمانے میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں بیشتر کھلاڑیوں کا تعلق کراچی سے ہوتا تھا۔ یونس خان کے ہمراہی کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ میں ملازمتیں تلاش کر رہے ہیں لیکن یونس خان کرکٹ کی خدمت میں مصروف ہیں۔یونس خان کرکٹ اکیڈمی سے شہر میں کھیل کو دوام ملے گا، یونس خان جیسے عظیم کرکٹرز برسوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments